ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شام سے متعلق جنیوا مذاکرات کا اگلا دور 16 مئی کو ہو گا

شام سے متعلق جنیوا مذاکرات کا اگلا دور 16 مئی کو ہو گا

Tue, 09 May 2017 19:43:58  SO Admin   S.O. News Service

جنیوا،9مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق شامی بحران کے حل کی خاطر جنیوا مذاکرات کا نیا دور اگلے ہفتے شروع ہو گا۔

مذاکرات کے اس عمل کی نگرانی یو این کرے گا۔یو این کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی مستورا عالمی ادارے کی نگرانی میں متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 16 مئی سے جنیوا میں شروع کرنے والے ہیں۔جنیوا مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا فیصلہ روس، ترکی اور ایران کے درمیان کازخستان کے صدر مقام آستانہ میں طے پانے والے معاہدے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت شام میں ایسے سیف بنائے گئے ہیں کہ جہاں پر اتحادی اور امریکی لڑاکا طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد دسمبر سے جاری سیز فائر کو تقویت دینا ہے۔

ڈی مستورا آستانہ مذاکرات میں خود شریک تھے اور انہوں نے سیف زونز سے متعلق معاہدے کی کھل کر تعریف کی تھی۔ انہوں نے اسے کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں درست سمت میں اہم مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔گذشتہ روز ڈی مستورا کے دفتر سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ گذشتہ ہفتے آستانا میں طے پانے والا سیف زون معاہدہ مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا جس سے پرتشدد کارروائیوں کو بڑے حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔ نیز اس سے جنیوا مذاکرات میں شامل فریقوں کے سیاسی مذاکرات کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد بھی ملے گی۔


Share: